ورنگل 25؍نومبر (اعتماد نیوز)ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخاب کے عمل کے اختتام
کے بعد ایم ایل سی انتخابات کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔اس ضمن میں الیکشن
کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔جس سے دوبارہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ
عمل میں لایا جائے گا ۔کریم نگر ،محبوب نگر ،رنگا ریڈی اضلاع سے دو ،ورنگل
کے ساتھ ساتھ عادل آباد ،نظام آباد ،میدک ، کھمم ،نلگنڈہ اضلاع میں ایک
ایک ایم ایل سی کے لئے انتخابات ہونگے ۔انتخابی شیڈول کی تشہیر اور ڈسمبر
2کو الیکشن نوٹیفیکشن جاری ہوگا ۔اسی روز سے نامنیشن داخل کرنے کا آغاز
ہوگا ۔نامنیشن داخل کرنے کی آخری تاریخ 9ڈسمبر ہوگی ۔10ڈسمبر کو نامنیشن کی
جانچ ہوگی ۔نامنیشن واپس لینے کی آخری تاریخ 12ڈسمبر کوہوگی ۔اور پولنگ
27ڈسمبر کے صبح 8بجے سے شام 4بجے تک ہوگی ۔ووٹوں کی گنتی 30دسمبر کو ہوگی
۔اسی روز انتخابی نتائج کو جاری کیا جائے گا ۔یکم جنوری کو انتخابی عمل کا
اختتام عمل میں لایا جائیگا ۔اس ایم ایل سی انتخابات کے لئے ضلع کے 50زیڈ
پی ٹی سیز ،705، ایم ٹی سی سیز ،جنگاؤں
میونسپالٹی کے علاوہ نرسم پیٹ
،محبوب آباد ،پرکال ،بھوپال پلی شہری پنچایت کونسلر کے ووٹرس اس انتخاب کے
ووٹرس ہیں جبکہ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹرس بھی ووٹرس ہی
ہیں لیکن انتخابات نہ ہونے کے سبب کارپو ریٹرس موجود نہیں ہیں ۔اس کے
باوجود الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابات کی منظوری دے دی
ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ تمام ووٹرس میں 85فیصد ووٹرس بھی موجود ہوں تو اس
انتخابات کو عمل میں لایا جاسکتا ہے ۔پارلیمانی ضمنی انتخاب میں تاریخی فتح
پانے والی ٹی آر ایس اس ایم ایل سی انتخاب کے لئے بھی لائحہ عمل ترتیب دے
رہی ہے ۔ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ اس انتخابات میں تلگودیشم واحد
مقابلہ کریگی یا پھر بی جے پی کے ساتھ ملکر کریگی ۔گزشتہ کے انتخابات میں
کانگریس کے امیدوار گنڈارا وینکٹ رمنا ریڈی بعد ازاں کونڈا مرلی دھر راؤ
منتخب ہوئے تھے ۔کونڈا مرلی فی الحال ٹی آر ایس پارٹی میں ہیں ۔اب دیکھنا
یہ ہے کہ اس انتخاب میں ٹی آر ایس کی جانب سے کسے مقابلہ کے لئے کھڑا کیا
جائے گا ۔